23 جنوری، 2005، 9:29 PM

سياسي تبصرہ بشكريہ ريڈيو تہران

صيہوني حكومت كے ساتھ مشروط جنگ بندي كے لئے فلسطيني تنظيموں كي طرف سے آمادگي كا اعلان

فلسطين كے علا قے غزہ پٹي ميں پوليس اور سكيورٹي فورسز كو تعينات كر نے پر مبني فلسطيني انتظاميہ كے سر براہ محمود عباس كے حكم اور صيہوني حكومت كے ساتھ جنگ بندي كے موضوع كا جائزہ لينے كے لئے فلسطين كي جہادي تنظيموں سے محمود عباس كي درخواست كے بعد حماس سميت بيشتر فلسطيني تنظيموں نے صيہوني حكومت كے ساتھ مشروط جنگ بندي كے لئے اپني آمادگي كا اعلان كيا ہے ـ

 

حماس سميت فلسطيني تنظيموں نے صيہوني حكومت كے ساتھ جنگ بندي كو اس بات سے مشروط كيا ہے كہ صيہوني حكومت فلسطيني علاقوں پر جارحيت،فلسطيني مجاہدين كے قتل اور گھروں كو مسمار كرنے اور قدس شہر كو يہودي رنگ دينے كے سلسلے كو روك دے اور صيہوني حكومت كي جيلوں ميں قيد فلسطينيوں كو رہا كر دے ـ ان فلسطيني تنظيموں نے ياددہاني كرائي ہے كہ تقريبا ڈيڑھ سال قبل بھي حماس اور ديگر فلسطيني تنظيموں نے قومي مفادات اور فلسطيني شہريوں كے درد و رنج اور مشكلات و مسائل كو كم كرنے كي غرض سے جنگ بندي قبول كي تھي ليكن صيہوني حكومت نے فورا ہي اس كي خلاف ورزي كرنا شروع كردي تھي ـ اس بنا پر دوبارہ جنگ بندي قبول كرنا صيہوني حكومت كي جارحيتوں كے ركنے اور صيہوني حكومت كي جانب سے اس سلسلے ميں ضمانت دينے سے مشروط ہے ـ البتہ فلسطيني تنظيموں نے كہا ہے كہ جنگ بندي كے بارے ميں حتمي موقف كا اعلان محمود عباس كے ساتھ اپنے مذاكرات كے اختتام پر كيا جائے گا ـ دوسري طرف محمود عباس نے بھي كہا ہے كہ غزہ سميت فلسطيني انتظاميہ كے زيركنٹرول علاقوں ميں سكيورٹي فورسز كي تعيناتي كا ايك اہم مقصد،امن و امان كا قيام،فلسطيني انتظاميہ كے علاقوں كي حمايت اور ان علاقوں كے عوام پر صيہوني حكومت كي جارحيت كو روكنا ہے جبكہ صيہوني فوجي فلسطيني انتظاميہ كے علاقوں پر حملوں ميں تيزي اور شدت لانے پر مبني صيہوني كابينہ كے حاليہ فيصلے كے بعد نئے حملوں كي تيارياں كر رہے ہيں ـ يہ امر اس حقيقيت كي عكاسي كرتا ہے كہ صيہوني حكومت علاقے ميں امن و امان كے قيام ميں ركاوٹ ہے ـ البتہ فلسطيني عوام صيہوني حكومت كي تسلط پسندانہ پاليسيوں كے خلاف مزاحمت كو جاري ركھنے اور اتحاد و يكجہتي پر زور دے رہے ہيں اور اس چيز كو فلسطيني عوام ميں تفرقہ ڈالنے كے لئے صيہوني حكومت كي سرگرميوں اور اقدامات كي ناكامي سے تعبير كيا جا سكتا ہے ـ [22 جنوري 2005  ترتيب و پيشكش ، اظفر كاظمي ]

News ID 151418

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha